• news

شبر زیدی تعیناتی کیس‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کا درخواست گزار کے وکیل کو کیس کی تیاری کا حکم

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر درخواست گزارکواستدعا کرنے کی وجہ اورگرا ونڈ بتانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی تیاری کا حکم دے دیا۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بنچ جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کی۔ایف بی آر کے انیسویں گریڈ کے آفسر علی محمد نے شبر زیدی کی تعیناتی کو چیلنج کیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیارکیا موجودہ چیِئرمین ایف بی آر کی تعلیمی قابلیت عہدے سے مطابقت نہیں رکھتی، تعیناتی غیر قانونی قرار دے کرانھیں بطورچیئرمین ایف بی آرکام کرنے سے روک دیا جائے۔وکیل نے کہا پرائیویٹ سیکٹر سے ایف بی آر میں تعیناتیاں روکی جائیں، ایف بی آر کے ریگولر افسران کے ساتھ امتیازی سلوک نہ برتا جائے، چیئرمین ایف بی آر کے لیے قابل آفسران کی تعیناتی پر غور کیا جائے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کہا عدالت کو درخواست د ینے کی وجہ اور گرا ونڈ بتائیں، سپریم کورٹ کی کوئی ججمنٹ کا حوالے دیں۔

ای پیپر-دی نیشن