• news

مانچسٹر: بین المذاہب کمیونٹی کو متحد کرنے کیلئے خیراتی ادارے کی طرف سے افطار ڈنر

مانچسٹر ( عارف پندھیر )سمائل ایڈ چیرٹی کی طرف سے بین المذہب کمیونٹی کو متحد کرنے کے لئے مانچسٹر کے مقامی ہال میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا اور چیرٹی کے لیے فنڈ ریزنگ بھی کی گئی۔ افطار پارٹی کی سب سے اہم بات برطانوی ائیر فورس، فوج کے وفد کا آنا تھا۔ شیڈو وزیر برائے امیگریشن محمد افضل خان، شیڈو وزیر نازشاہ، لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر عابد لطیف چوہان ، ڈپٹی مئیر راچڈیل کونسلر عاصم رشید مئیر اولڈہم کونسلر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ سمائل ایڈ چیرٹی میں شامل نوجوانوں نے جو مختلف کمیونیٹیز کو اکٹھا کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے قابل تعریف و رشک ہے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور جس ذمہ داری اور بصیرت سے یہ کام کر رہے ہیں ہمیں فخر ہونا چاہیئے کہ ہمارا مستقبل روشن تابناک اور محفوظ ہاتھوں میں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ سمائل ایڈ کے ممبران جس منظم اور ٹھوس بنیادوں پر چیرٹی کے کام کو چلا رہے رقم جمع کر کے حقداروں تک پہنچا رہے ہیں صدقہ جاریہ ہے اور روز محشر بخشش کا سامان بنے گا ہم دعا گو ہیں کہ سمائل ایڈ مستقبل میں وسیع پیمانے پر اپنے کام کو سر انجام دے۔ سمائل ایڈکے بانی شہباز سرور، سجاد سرور، ابوبکر سرور کا کہنا تھا کہ وہ اس نیک کام کو عبادت سمجھ کر سر انجام دے رہے ہیں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ کامیابی کے پیچھے والدین کی دعائیں شامل حال ہیں اور پھر دوست احباب،عزیزو اقارب اورایشیاء اور انگریز کمیونٹی ان پرجس طرح اعتماد کر کے چیرٹی کے لیے رقم دے رہی ہے اس سے ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ہم بین المذہب کمیونٹی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ افطار پارٹی میں برسٹر امجد ملک، سالیسٹر مقبول ملک، سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن، باکسر ہارون خان، مانی لیاقت، لارڈ علیم، سجاد شاہ ،چوہدری مسرت علی ،حاجی ناصر محمود چغتائی، چائنیز کونسل جنرل ،مانچسٹر قونصلیٹ میں تعینات ویلفیئر اتاشی فضہ نیازی ، برطانوی ائیرفورس اور آرمی وفد نے خصوصی شرکت کی اسکے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مارکس نثار نے نقابت کے فرائض انتہائی خوش اسلوبی سے سرانجام دیے ہال میں موجود افراد نے دل کھول کر نیک مقصد کے لیے رقم دی۔

ای پیپر-دی نیشن