• news

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ کو مسلسل عوام، پارلیمنٹ سے چھپایا جا رہا ہے: رضا ربانی

اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہاہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو عوام اور پارلیمنٹ سے مسلسل چھپا رہی ہے،آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرامد کے تحت ڈالر کو اوپن مارکیٹ کے رحم کو کرم پر چھوڑ دیا گیا ،گیس پیٹرول اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ کر دیا جائے گا ۔ پیر کو ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ وقت کے ساتھ معاہدے کی خفیہ شرائط سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا ہے کہ چین ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے یقین دہانی لی جائے کہ وہ آیندہ مالی سال میں ادا کئے جانے والے قرضے کی مدت میں توسیع کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف نے پہلے کبھی کسی بھی ملک سے اس شرط پر عملدرآمد کرنے نہیں کہا تاہم پاکستان کے معاملے میں ائی ایم ایف کی یہ شرط شامل کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن