ڈی آئی خان پولیس نے شوہر کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا
ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے شوہر کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، مقتول کی بیوی نے ساتھی کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا۔ ڈی پی او سلیم ریاض نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ عیدگاہ روڈ پر گذشتہ روز قتل ہونے والے رحمت علی کو اس کی بیوی نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا۔ سلیم ریاض نے کہا کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور رحمت علی کو راستے سے ہٹا کر شادی کرنا چاہتے تھے، پولیس نے شک پر خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو ملزمہ نے قتل کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے ملزمہ کرن نور اور اس کے ساتھی شیراز علی کو گرفتار کر لیا ہے۔