• news

سعودی گرین کارڈ: عارضی اقامہ 1 ،مستقل کی سالانہ فیس 8 لاکھ ریال مقرر

ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب میں غیر ملکیوں کیلئے منفرد اقامے یا سعودی گرین کارڈ پر عملدرآمد شروع ہو گیا۔ عارضی منفرد اقامے کی سالانہ فیس ایک لاکھ ریال مقرر کی گئی ہے۔ مستقل اقامے کی سالانہ فیس آٹھ لاکھ ریال مقرر کر دی گئی ہے غیر ملکیوں کو مملکت میں متعدد امتیازی مراعات اور حقوق حاصل ہوں گے منفرد اقامے رکھنے والے غیر ملکی اپنے اہلخانہ کو ساتھ رکھ سکیں گے اور غیر ملکی رشتے داروں کو وزٹ ویزے پر بلا سکیں گے رہائش، تجارت اور صنعت کیلئے جائیداد خریدنے کی مکمل اجازت ہو گی۔ غیر ملکی سرمایہ کاری قانون کے مطابق مملکت میں کاروبار کا بھی حق ہو گا۔ نجی ٹرانسپورٹ، نجی اداروں میں ملازمت ایک نجی ادارے سے دوسرے میں منتقل ہو سکیں گے منفرد اقامہ رکھنے والوں کے اہلخانہ کو بھی وہی حقوق حاصل ہوں گے۔ ایسے کسی پیشے سے منسلک نہیں ہو سکیں گے جو سعودیوں کیلئے مخصوص ہیں غیر ملکیوں پر مقررہ فیس سے استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن