• news

بارسلونا اور آئبر کلبوں کے درمیان سیزن کا آخری میچ 2-2 گولز سے برابر، میسی کے دو منٹس میں دو گولز

بارسلونا (آن لائن) اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ میں چیمپئن بارسلونا اور آئبرکلبوں کے درمیان سیزن کا آخری میچ 2-2 گولز سے برابری پر ختم ہوا، میسی نے دو منٹس میں دو گولز داغے۔اسپینش لالیگاکے سلسلے میں بارسلونا اور آئبر کلبوں کے درمیان کھیلا گیا سیزن کا آخری میچ 2-2 گولز سے برابری پر ختم ہوا، پہلے ہاف کے 20ویں منٹ میں ا?ئبر کلب کے کھلاڑی کوکوریلا نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، اس کے بعد میسی نے دو منٹس میں دو گولز کر کے بارسلونا کو حریف کلب کے خلاف برتری دلائی لیکن پہلے ہاف کے آخری منٹ میں آئبرکلب کے ڈی بلاسز نے گول کر کے مقابلہ ایک بار پھر 2-2 گولز سے برابر کر دیا، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے فیصلہ کن گول سکور کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی، اسطرح دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 2-2 گولز سے برابری پر ختم ہوا۔واضح رہے کہ بارسلونا کی ٹیم پہلے ہی ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن