ایف آئی ایچ کمیشن کا اجلاس 20 جون کو لوزین سوئیٹرز لینڈ میں ہوگا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کی پرولیگ میں عدم شرکت کا معاملہ، ایف آئی ایچ کمیشن کا اجلاس 20 جون کو لوزین سوئیٹرز لینڈ میں ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی صدر پی ایچ ایف بریگیڈئر خالد سجاد کھوکھر اور پی ایچ ایف کے وکیل کریں گے۔ اجلاس میں پرو لیگ میں عدم شرکت پر پاکستان پر ہونے والے جرمانے پر غور ہوگا۔ اجلاس میں صدر پی ایچ ایف پاکستان کا موقف پیش کریں گے، میزبان ممالک کے ہونے والے اخراجات پاکستان کو لازمی ادا کرنا ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی ایچ کی جانب سے ہونے والا جرمانہ معاف ہونے کا امکان ہے جبکہ 20 جون کے بعد قومی ہاکی ٹیم اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شامل کئے جانے کے حوالے سے بھی فیصلہ ہوگا۔