• news

انسانی وسائل کا بہترین استعمال اور میڈیا کا مثبت طرز عمل ملک کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں

لاہور (نوائے وقت/ نیشن رپورٹ) ایک نیوز انالیسز رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موجودہ صوتحال میں حکومت کے چند دانش مندانہ اقدامات اور میڈیا کا مثبت طرز عمل حالات میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔ نوائے وقت نیشن نیوز انالیسز کے مطابق پاکستان اس وقت سیاسی اور اقتصادی اعتبار سے ایک مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے لیکن اس کے باوجود بہتری کے امکانات موجود ہیں اندرونی و بیرونی محاذوں پر اس وقت پاکستان کے بہتر تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے ریٹنگ کی دوڑ سے ہٹ کر میڈیا کو اپنی خبروں کے انداز میں تبدیلی لانا ہوگی موجودہ حالات میں یہ سوال سامنے آتا ہے کہ کیا میڈیا کا موجودہ طرز عمل ملک میں شدید مایوس کن صورتحال پیدا نہیں کر رہا اس کی مثال اس وقت سامنے آئی جب حکومت کی جانب سے کیکڑا ون سے تیل کے ذخائر کے حوالے سے ایک بڑی اور اچھی خبر دی گئی مگر جیسے ہی یہ بات سامنے آئی کہ وہاں تیل کے ذخائر موجود نہیں اس پر بہت سے علاقوں کے ساتھ ساتھ میڈیا کی جانب سے بھی جو رویہ اختیار کیا گیا اس کی مایوسی کی ایک نئی لہر دوڑ ا دی اور یہ تاثر سامنے آیا جیسے ہم اپنی ہی ناکامی پر خوشیوں کے شادیانے بجا رہے ہیں خاص طور پر مخالفین کی جانب سے ملک کی ناکامی پر خوشی کا اظہار کیا گیا نوائے وقت اور دی نیشن کے ایک نیوز انالیسز میں کہا گیا ہے کہ یہ وجوہات ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو خود بھی اندازہ نہیں کہ اسے کن مشکلات کا سامنا ہے مگر یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ بہت سے ایسے شعبے اور میدان ہیں جن میں حکومت بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہے ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ الیکٹرانک میڈیا میں ایک مثبت روح پھونکنے کی ضرورت ہے میڈیا کے حوالے سے یہ سوال اٹھتا ہے کہ بہت سے ایسے موضوعات ہیں جو اکتا دینے کی حد تک چلائے جا رہے ہیں حالانکہ ملک کو اس وقت نہ صرف چند لوگوںاور حلقوں پر دہشتگردوں سے جنگ کا سامنا ہے جبکہ ہم لاتعداد غیر ملکی ایجنسیوں سے بھی نبرد آزما ہیں جو اپنے اپنے مذموم مقاصد کیلئے کام کر رہی ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو ایک محب وطن ہونے کی حیثیت سے بین الاقوامی شخصیات اور اداروں کے ساتھ بات چیت کے پروقار انداز سے ایک اچھی شہرت حاصل ہے وہاں بین الاقوامی سطح پر پاکستان میں کرپشن کا ڈھونڈرا پیٹنا ملک تشخص کیلئے بہت نقصان دہ ہونے کے ساتھ ساتھ برعکس نتائج بھی لا سکتا ہے اس وقت ملک میں ڈالر کی قیمت کی اونچی اڑان اور پاکستانی روپے کی کمی ایک عام بحث ہے اس حوالے سے ترکی کے عوام جیسے جذبے کی ضرورت ہے کہ جس کے تحت ترکی میں لیرا کی قیمت کم ہونے پر ترک عوام نے ڈالر چلانے شروع کردیئے بالاآخر ملکی کرنسی مضبوط ہو گئی آنیوالے دنوں میں ایکوڈاک، کار کے اور کلبھوشن کیس کے حوالے سے پیدا ہونیوالی عالمی صورتحال کا سامنا ہوگا اس کیلئے بہت ضروری ہے کہ پاکستان پہلے مضبوط قدموں پر کھڑا ہو اور ہمارا مورال اتنا بلند ہو کہ ہم اس تمام صورتحال اور چینلز کا مقابلہ کر سکیں اس کیلئے یہ بھی ضروری ہے کہ ہم معمولی سیاسی رنجش پر اور اختلافات کو بھی دور کریں ہمیں اس بات کو بھی نظر انداز نہیں کرنا ہے کہ پاکستان کیخلاف پراپیگنڈہ میں تیزی کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ہم ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں ہمیں آئی ٹی، زراعت اور تجارت میں ترقی کرنا ہوگی، ہمیں آئندہ برسوں کیلئے ایک حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن