• news

طاہر خوشنود کو پی آئی او تعینات کر دیا گیا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21کے افسر طاہر خوشنود کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) تعینات کردیا گیا‘ طاہر خوشنود صدر پاکستان کے پریس سیکرٹری کے طور پر کام کر رہے تھے۔ طاہر خوشنود کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ طاہر خوشنود کو میاں جہانگیر کی جگہ نیا پریس انفارمیشن آفیسر تعینات کر دیا گیا۔ طاہر خوشنود کا شمار انفارمیشن سروس کے سینئر افسروں میں ہوتا ہے۔ طاہر خوشنود صدر مملکت، وزیراعظم، وفاقی وزراء کے ساتھ کام کرنے سمیت بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں بھی پریس سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن