وزیراعظم سے چیئرمین سینٹ کی ملاقات، سیاسی و پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال، عمران کی شوکت خانم ہسپتالوں کو عطیات دینے کی ایک اور اپیل
اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم عمران خان سے چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے ملاقات کی ۔منگل کو اس ملاقات میںسیاسی وپارلیمانی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔اس موقع پر ایوان بالا میں قانون سازی سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے مخیر حضرات سے کیسنر ہسپتالوں کو عطیات دینے کی ایک اور اپیل جاری کی ہے ۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ رمضان المبارک میں عوام دل کھول کر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شوکت خانم کینسر ہسپتال میں زیر علاج غریب مریضوں کیلئے عطیات دیں گے ، لاہور ،پشاور کے کینسر ہسپتالوں میں مفت علاج چیلنج بن گیا ہے جبکہ ملک میں کینسر کا تیسرا بڑا ہسپتال کراچی میں زیر تعمیر ہے۔ ہسپتالوں کیلئے عوام دل کھول کر عطیات دیں ، عطیات سے کینسر کے غریب مریضوں کا علاج ممکن ہوگا۔