سانحہ ماڈل ٹائون جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
لاہور(وقائع نگار خصوصی) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کو کام سے روکے جانے کے ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔درخواست متاثرہ لڑکی بسمہ امجد نے ایڈووکیٹ محمد اظہر صدیق کی وساطت سے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں دائر کی۔اپیل میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی تفتیش کیلئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا۔ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت دو رکنی بنچ کررہا تھا کمپیوٹر کی غلطی سے کیس تین رکنی بنچ کے سامنے سماعت کے لئے لگ گیا۔فل بنچ نے نئی جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کا حکم دے دیا۔نئی جے آئی ٹی کو کام سے روکا جانا انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔نئی جے آئی ٹی اپنا کام مکمل کرچکی ہے ٹیم کوکام کرنے کا موقع نہ دیا گیاتو سانحہ ماڈل ٹاون کے ملزم بچ نکلیں گے۔