نیب نے حمزہ شہباز کی ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت خارج کرانے کی تیاری کر لی
لاہور(وقائع نگار خصوصی) نیب نے حمزہ شہباز کی لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت خارج کرانے کی تیاری کرلی۔ذرائع کے مطابق نیب کے تفتیشی افسران نے حمزہ شہباز کے خلاف چارج شیٹ، تمام شواہد اور ریکارڈ پراسیکیوشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔آئندہ سماعت پر عدالت کے رو بروع پیش کرتے ہوئے ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی جائے گی۔نیب شہباز شریف خاندان کے گرفتارفرنٹ مینوں سے تفتیش سے متعلق شریف فیملی کی کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین کے اکائونٹس میں ہ ٹرانزیکشن سے متعلق بھی عدالت کو آگاہ کیا جائے گا ۔نیب کے مطابق شریف فیملی کی کمپنی کے چپراسی کے اکائونٹس سے 3 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ملک مقصود احمد شریف فیملی کی ملکیت چنیوٹ انرجی آفس میں بطور چپڑاسی کام کرتا ہے۔ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز بے نامی اکائونٹس میں رقم رکھتے تھے جسے کیش کرایا جاتا رہا۔