• news

ترک سفیر احسان مصطفیٰ کی مخدوم سید فیصل صالح حیات سے ملاقات

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان میں تعینات ترک سفیر احسان مصطفیٰ کی اے ایف کے نائیب صدر اور فیفا کی تسلیم شدہ پی ایف ایف کے صدر مخدوم سید فیصل صالح حیات سے ملاقات ہوئی، سید فیصل صالح حیات کی رہائیش گاہ اسلام آباد میں ہونے والی اس میٹنگ میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ترک سفیر نے اس موقع پر پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،ان کا کہنا تھا کہ ترکی میں فٹبال کا ایک مضبوط انفرا سٹرکچر موجود ہے،پاکستان میں موجود ٹیلنٹ کو نکھارنے کیلئے وسائل اور کوچنگ سمیت سہولیات فراہم کریں گے۔ دونوں برادر ملکوں کے روابط کو مزید بہتر بنانے میں کھیل اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،ہماری کوشش ہوگی کہ فٹبال کے ذریعے دوستی کے رشتے کو مضبوط بنائیں،ترکی کے کلب پاکستان میں اکیڈمیز کے قیام میں تعاون کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن