• news

ہائیکورٹ: سینماگھروں سے تفریحی ٹیکس کی وصولی کیس‘فیصلہ محفوظ

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصول نہ کرنے پر ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔شہری محمد حسین کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت عالیہ نے ڈی جی ایکسائز کوچھ ہفتوں میں قانون پر سختی سے عملدر آمد کا حکم دیا تھا۔ڈی جی ایکسائز 6 فروری کے عدالتی حکم کے باوجود سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصول نہیں کررہے ۔محکمہ ایکسائز کی جانب سے تفریحی ٹیکس میں چھوٹ ختم ہونے کے باوجود سینما گھروں سے ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا ہے ۔تفریحی ٹیکس کے قانون 1958کے تحت محکمہ ایکسائز ہر سینما گھر سے روزانہ ٹیکس وصول کرنے کا پابند ہے۔تفریحی ٹیکس کی عدم وصولی سے قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔ٹیکس گزار کو ٹیکس میں دانستہ چھوٹ دے کر کرپشن کی گئی ہے۔صوبے کے تمام سینما گھروں سے قانون کے مطاق فی الفور ٹیکس وصول کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔عدالت سنیما گھروں سے ٹیکس وصول نہ کرنے پر ڈی جی ایکسائز کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن