بلاول نوٹس تاخیر سے ملنے کے باعث نیب کے روبرو پیش نہ ہوئے‘زرداری آج نہیں جائیں گے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سابق صدر اور پی پی پی پی کے چئیرمین آصف علی زرداری اسلام آباد سے گذشتہ شام کراچی چلے گئے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ آج اسلام آباد میں جعلی اکائونٹس کیس میں نیب کے روبرو پیش نہیں ہوں گے،دریںاثنا نیب نے پارک لین کیس میں بدھ کو بلاول بھٹو زرداری کو طلب کیا تھا تاہم نوٹس دیر سے ملا،دونون راہنمائوں کے وکیل فاروق ایچ نائک نے نیب کو خط لکھ کر نئی تاریخیں دینے کے لئے کہا ہے ۔