مریم نواز کا تعزیتی بیٹھک سیاسی دکانداری کیلئے استعمال کرنا افسوسناک ہے،فردوس عاشق
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز کا تعزیتی بیٹھک کو سیاسی دکانداری کیلئے استعمال کرنا قابل افسوس ہے،وزیراعظم پر تنقید کرکے مریم نواز اپنا قد اونچا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔مریم نواز کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپشن کنگ خود کو بچانے کیلئے اپنے بچوں کو سیاست کی بھٹی میں جھونک چکے ہیں،یہ وہی کردار ہیں جو بے نامی دار ہیں،عدالتوں میں کچھ اور انٹرویوز میں کچھ اور کہتے ہیں،یہ وہی کردار ہیں جو پارلیمان میں کہتے تھے" یہ ہیں وہ ذرائع" اور عدالت میں مکر گئے یہ لوگ ملکی خزانے پر جھاڑو نہ پھیرتے تو آج ملک اور قوم غریب نہ ہوتے، چوری کرکے بھی قوم کے ساتھ سینہ زوری کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان قوم کی امید ہیں۔دریں اثناء فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے فضل الرحمان اسلام کونگاہ میں رکھیں اسلام آباد نہیں،فضل الرحمان عمران خان کی عداوت میں مبتلا ہیں۔ٹوئٹر پر مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے بچوں کوکرپٹ مافیاکیلئے سیاسی قوت بنانا اسلام ہے نہ جمہوریت۔ فضل الرحمان عالم دین ہونے کی حیثیت سے امن کو فروغ دیں عداوت کو نہیں۔