لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی وزیراعظم کیخلاف درخواست کی سماعت سے معذرت
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے وزیراعظم کے بیرون ممالک دوروں پر اخراجات کی تفصیلات کی فراہمی کیلئے متفرق درخواست پر سماعت سے معذرت کی ہے۔عدالت نے کیس کو کسی اور عدالت میں مقرر کرنے کیلئے فائل چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو بھجوا دی۔جسٹس شاہد کریم نے لائرز فاونڈیشن فار جسٹس کی متفرق درخواست پر سماعت کے دوران کہا کہ وہ اس کیس کی سماعت نہیں کرنا چاہتے۔درخواست گزار وکیل اے کے ڈوگر نے کہا کہ میرا کوئی بھی کیس سماعت کیلئے مقرر ہوتا ہے تو اسے دوسری عدالت کیوں بھیج دیا جاتا ہے؟جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ یہ انکا صوابدیدی اختیار ہے ،وہ اس کیس کی سماعت نہیں کرنا چاہتے۔درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے کہا کہ میرا کوئی بھی کیس سماعت کیلئے مقرر ہوتا ہے تو اسے دوسری عدالت کیوں بھیج دیا جاتا ہے؟۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ یہ انکا صوابدیدی اختیار ہے ،وہ اس کیس کی سماعت نہیں کرنے چاہتے۔