ایک نالائق اعظم جیل میں ہے دوسرا بھاگ گیا: فردوس عاشق
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نالائق اعظم اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے اسی لئے ایک نالائق اعظم جیل میں ہے اور دوسرا بھاگ گیا۔ جمعرات کو مسلم لیگ (ن)کے رہنما ئوں کی جانب سے وزیر اعظم اور حکومت کو نالائق کہنے پر معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں قوم نے کرپشن اور معاشی بدحالی کے کینسر کا علاج کرنے کا فیصلہ کیا، وہ وقت دور نہیں جب معیشت بھی چلے گی اور عوام خوشحال ہوں گے، نالائق اعظم اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے اسی لئے ایک جیل میں ہے،دوسرا باہر بھاگ گیا اور تیسرا سمدھی معیشت کو چونا لگا کرمفرور ہے۔