• news

نیب سے متعلق مسلم لیگ ن کا موقف اصولی ہے :شہبازشریف‘ لارڈ نذیر کی ملاقات

لندن (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے نیب سے متعلق من گھڑت خبرکے معاملے پر لاتعلق رہنے کا اعلان کردیا۔ شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ نیب سے متعلق مسلم لیگ ن کا مؤقف اصولی اور قانونی ہے۔ نیب سے متعلق اپنے تحفظات کا ہر فورم پر اظہار کرتے رہیں گے۔ مسلم لیگ ن کا کسی بھی شخص کی ذاتی زندگی سے کوئی لینا دینا نہیں۔ شہبازشریف سے لندن میں لارڈ نذیر احمد نے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لارڈ نذیر نے کہا کہ شہبازشریف کی صحت اور ملک کے سیاسی حالات پر بات چیت کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن