• news

قومی اقتصادی کونسل اور ایکنک کی تشکیل نو، وزیراعظم سربراہ ہوں گے

اسلام آباد( آن لائن )قومی اقتصادی کونسل اور ایکنک کی تشکیل نو کردی گئی ، وزیر اعظم قومی اقتصادی کونسل کے چیئرمین ، چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ ہوں گے ۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو ایکنک کا چیئرمین مقرر کردیا گیا اور نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق قومی اقتصادی کونسل سے اسد عمر کی رکنیت ختم کردی گئی ہے ۔ قومی اقتصادی کونسل 13 ارکان پر مشتمل ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کونسل کے چیئرمین ہوںگے جبکہ ممبران میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر خزانہ ہاشم جوان بخت سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور نثار کھوڑو ، بلوچستان کے وزیر اعلیٰ اور ایم پی اے جان جمالی ، خیبرپی کے کے وزیر اعلٰی اور وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا ، مشیر خزانہ حفیظ شیخ ، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود ، مشیر ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین اور وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار شامل ہیں۔ ایکنک 8ارکان پر مشتمل ہے ۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ چیئرمین خسرو بختیار ، عبدالرزاق دائود ، عشرت حسین ، عثمان بزدار ، ہاشم جوان بخت ، سندھ سے نثار کھوڑو او ربلوچستان کے طارق مگسی ارکان ہوں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن