• news

برٹش ائرویز 11 سال بعد 2 جون سے پاکستان میں دوبارہ سروس شروع کریگی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) برٹش ائرویز 11 سال بعد 2 جون سے پاکستان میں دوبارہ اپنی سروس کا آغاز کر رہی ہے۔ اسلام آباد سے ہفتہ میں تین فلائٹس چلائی جائیں یگ۔ انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور نے برٹش ائرویز کی طرف سے سروس بحالی کا خیرمقدم کیا ہے۔ فلائٹس کے لئے جدید ترین جہاز بوئنگ 787 ڈیم لائنر استعمال کیا جائے گا۔ پہلی فلائٹ اتوار 2 جون کو شروع ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن