• news

پائیدار امن کیلئے ارتقائی عمل سے گزر رہے ہیں: آرمی چیف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار امن کیلئے ارتقائی عمل سے گزررہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے ماضی میں تمام چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور اب مستقل مزاجی سے امن کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا قوم کو ترجیحی مقاصد کے حصول کیلئے ثابت قدم رہنا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سٹاف کورس کرنے والے طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کیا اور قومی سلامتی کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ اور حالیہ بھارت کشیدگی میں نوجوان افسروں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ نوجوان افسر ملک کو درپیش چیلنجز کا کامیابی سے سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن