ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پاکستان پہنچ گئے سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات کرینگے
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اسلام آباد پہنچ گئے۔ جواد ظریف کا استقبال دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام اور ایرانی سفیرنے کیا۔ جواد ظریف آج سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔ کشیدہ صورتحال پر مشاورت کیلئے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ ’’ارنا‘‘ کے مطابق حمد جواد ظریف نے دورہ پاکستان سے پہلے ایران کے جنوبی ساحلی علاقے چابہار پہنچے جہاں انہوں نے اس اہم بندرگاہ کے مختلف شعبوں کا قریب سے معائنہ کیا.اس موقع پر ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ظریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چابہار پورٹ کی ترقی ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جز ہے کیونکہ یہ خطہ ہمارا لئے نہایت اہم ہے اور دفترخارجہ اس پر غیرمعمولی کام کرے گا.انہوں نے مزید کہا کہ چابہار بندرگاہ کے ذریعے علاقائی ترقی بشمول پاکستان اور افغاستان کی خوشحالی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔