سانحہ ماڈل ٹائون: پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کا فیصلہ چیلنج کردیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو تفتیشی عمل کو روکنے کا اختیار نہیں ہے۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست کے نتیجے میں جے آئی ٹی کی تشکیل کی گئی جو روٹین سے اپنی تحقیقات کررہی تھی مگر لاہور ہائیکورٹ نے جے آئی ٹی کو تحقیقات سے روک دیا جس کی قانون اجازت نہیں دیتا۔