• news

نیویارک پولیس کے صدر دفتر میں اذان، قانونی جنگ لڑ کر داڑھی رکھنے والے افسر کو ایوارڈ دیا گیا

واشنگٹن (اے پی پی) امریکا کے سب سے بڑے شہر نیو یارک کی پولیس کے صدر دفتر میں رواں ہفتے اذان کی آواز گونجی اور انتظامیہ سے طویل قانونی جنگ لڑ کر داڑھی رکھنے والے مسلمان پولیس افسر کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔اذان نیو یارک پولیس میں شامل مسلم افسران کی ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی سالانہ افطار ڈنر میں دی گئی جس کے بعد شرکاء نے روزہ افطار کرکے مغرب کی نماز باجماعت ادا کی۔افطار ڈنر میں نیو یارک کی مسلم اور دیگر کمیونٹیز کی نمایاں شخصیات، انتخابی امیدواران اور نیویارک پولیس چیف سمیت اعلٰی افسران شریک ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن