• news

اپوزیشن نے اے پی سی میں بلا یا تو ضرور جاؤں گا: اختر مینگل

حب (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے اے پی سی میں بلایا تو ضرور جاؤں گا۔ نئے پاکستان نے لوگوں کی چیخیں نکال دی ہیں۔ حکومت نے ہمارے 6 نکات میں سے کسی پر بھی عملدرآمد نہیں کرایا۔ بلوچستان کے ساتھ ماضی جیسا رویہ رکھا جا رہا ہے۔ بلوچستان حکومت کے دن اب گنے جا چکے ہیں۔ بلوچستان میں اپوزیشن اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن