حکومت نیب سمیت تمام اداروں کیساتھ کھڑی ہے: فردوس عاشق
لاہور، اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں، نوائے وقت رپورٹ)معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومتسمیت دیگر اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف چیئرمین نیب کی مبینہ آڈیو کے معاملے پر جان بوجھ کر وزیراعظم کو ملوث کر رہی ہے حالانکہ حکومت کا اس معاملے پر واضح بیان آ چکا ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف لا پتہ قائد حزب اختلاف ہیں، انہوں نے پیغام بھیجا تھا کہ وہ کسی کی نجی زندگی میں مداخلت نہیں کریں گے لیکن ان کے بیانیے حالات و واقعات کے مطابق بدلتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یو ٹرن کا طعنہ دینے والوں نے آج تاریخی یو ٹرن لیا، خواجہ آصف اور خاقان عباسی نے پارلیمانی کمیٹی کا سہارا لینے کی کوشش کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیب چیئرمین کی مبینہ آڈیو جس شخص کے چینل پر چلی وہ صرف پرائیویٹ مشاورت کے حوالہ سے عمران خان کے ساتھ تھے، اب انہیں اس کام سے بھی روک دیا گیا ہے۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ جن کی گردنوں کے گرد نیب کا شکنجہ تنگ ہوتا جا رہا ہے وہی اب گھٹیا ویڈیوز انجینئر کر رہے ہیں اور ایسے گروہ کا سہارا لے رہے ہیں جو خود اس قسم کے بدنام کاموں میں مشہور ہیں۔اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تتر بتر حزب اختلاف کے پاس متفقہ بیانیہ ہے ہی نہیں، جب حوصلے ختم ہو جائیں تو اس طرح کی افرا تفری سامنے آتی ہے، نوازشریف اور شہباز شریف کا الگ الگ بیانیہ مفادات کے تحت رخ بدلتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کو اپنا تابع بنانے کے دن گنے جا چکے ہیں، عدالتوں کو یرغمال بنا کر فیصلے نہیں لیے جا سکتے، من پسند فیصلوں کا وقت گزر چکا ہے۔انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ مثبت کردار ادا کرتے ہوئے اداروں کے استحکام میں معاونت کرے اور نیب کی طرف سے آنے والی تردید کو تسلیم کرے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نیب کو اپنا بیانیہ میڈیا کے سامنے اپنے ترجمان کے ذریعے سامنے لانا ہو گا، فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ آج معاشی روڈ میپ پیش کریں گے اب عوام اور ان کے حقوق کی سیاست ہو گی بہت جلد عوام معاشی مشکلات سے نجات حاصل کر لے گی شخصیت پرستی کی سیاست کا خاتمہ ہو گیا عمران خان پر تنقید کرنے والوں کو آئینے میں چہرہ دیکھ کر احساس ہوگا کہاں عمران خان اور کہاں یہ تخت لاہور کے قیدی کرپٹ لوگوں کو عمران خان پر تنقید کرنا زیب نہیں دیتا سیاسی یتمیوں کا ٹولہ عمران خان پر تنقید کر رہا ہے علاوہ ازیں سابق سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی لاہور ذکریا بٹ نے بھی اس موقع پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا قبل ازیں انہوں نے فردوس عاشق اعوان کے اعزاز میں پارٹی بھی دی فردوس عاشق اعوان نے ذکریا بٹ کی میڈیا کے شعبہ میں خدمات پر انکو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی شمولیت سے پی ٹی آئی اور لاہور کے میڈیا کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہونگے اوربہتر ہونگے مزید برآں اپنے ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب معیشت مستحکم اور قوم خوشحال ہو گی ایک دہائی بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 2135 پوائنٹس کا اضافہ ایک نیا ریکارڈ اور گزشتہ دو دن میں حصص کے کاروبار میں یہ سب سے زیادہ اضافہ ہے۔