• news

مریم نواز، کیپٹن صفدر کا نام دوبارہ ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور(وقائع نگار خصوصی)مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف دوبارہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔مقامی شہری سکندر حیات نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں نشاندہی کی گئی ہے درخواست ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھی لیکن وہ بیماری کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکے اس لیے عدم پیروی کی بنیاد پر خارج ہوگئی تھی۔ درخواست بحال کرنے اور سماعت کیلئے پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ کسی بھی شہری کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اس لیے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن