• news

ہمارا پروگرام پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کریگا، قرضوں کا دبائو کم، ترقی بڑھے گی: آئی ایم ایف

واشنگٹن(آئی این پی + صباح نیوز) آئی ایم ایف کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے جیری رائس نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 6 ارب ڈالر پروگرام پر بات چیت مکمل ہوئی، آئی ایم ایف کا پروگرام پاکستان کی اقتصادی اصلاحات کی کوششوں میں معاون ہوگا،پروگرام کا مقصد پاکستان کی پبلک فنانسنگ بہتربنانا اورقرضوں میں کمی لانا ہے۔واشنگٹن میں آئی ایم ایف کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے جیری رائس نے میڈیا کو آن لائن بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول مذاکرات 12 مئی کو مکمل ہوئے جس کے تحت پاکستان کے ساتھ 3 سال کیلئے 6 ارب ڈالرایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی پروگرام پراسٹاف سطح کا معاہدہ ہوا، پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹن لیگارڈ سے ملاقات ہوئی، آئی ایم ایف مشن چیف ارنیسٹو رامریز کی جانب سے جامع اسٹیٹمنٹ جاری کی گئی۔ آئی ایم ایف کا پروگرام پاکستان کی اقتصادی اصلاحات کی کوششوں میں معاون ہوگا، پروگرام کا مقصد پاکستان کی پبلک فنانسنگ بہتربنانا اورقرضوں میں کمی لانا اورپاکستان کو پائیدارگروتھ کے راستے پرواپس لانا ہے۔توقع ہے پروگرام سے پاکستان کیلئے سماجی شعبہ کے اخراجات میں اضافہ ہوگا، سماجی شعبہ کیلئے وسائل بڑھنے سے پسماندہ طبقے کے تحفظ میں بہتری آئے گی، پروگرام سے پاکستان میں انفرا اسٹرکچراوردیگر انسانی وسائل کی ترقی میں اضافہ ہوگا۔جیری رائس نے کہا کہ پاکستان میں سماجی شعبوں کیلئے اخراجات بڑھیں گے، بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل کی بہتری ممکن ہو گی ان اقدامات کے ذریعے پاکستان میں معاشی اصلاحات چاہتے ہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کو معاشی طورپر مستحکم کرے گا۔ پاکستان کیلئے قرضوں کا دبائو کم ہوگا اور اقتصادی ترقی بڑھے گی۔

ای پیپر-دی نیشن