بھارتی انتخابات میں صرف 22 مسلمان امیدوار کامیاب ہوئے
نئی دہلی (بی بی سی) انڈیا کے پارلیمانی انتخابات میں ہندو نظریات کی حامل بھارتیہ جنتا پارٹی کی دوبارہ شاندار کامیابی نے ملک کے مستقبل کی راہ کم و بیش طے کر دی ہے۔ اس الیکشن میں مسلمان نمائندوں کی کارکردگی بھی ماضی کے مقابلے میں مایوس کن رہی۔ خود بی جے پی نے جن چھ مسلمانوں کو اپنا امیدوار بنایا تھا‘ ان میں سے ایک بھی کامیاب نہیں ہو سکا۔ 542 کے ایوان میں اب تک صرف 22 مسلمان ارکان ہی جگہ بنا پائے ہیں اور یہ تعداد گزشتہ پارلیمان کے مسلم ارکان کے مقابلے میں بھی کم ہے۔ نومنتخب مسلم ارکان میں سے صرف دو خواتین ہیں۔