عددی لحاظ سے دشمن کیخلاف کامیابی اللہ پر یقین کامل کے باعث ملی: نیول چیف
لاہور(آئی این پی) پاکستان نیوی وارکالج لاہورمیں48ویں پی این سٹاف کورس کے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا،پاک بحریہ کے64، پاک آرمی کے3 اور پاک فضائیہ کے5آفیسرزنے ماسٹرزاِن واراسٹیڈیز کی ڈگریاں حاصل کیں۔سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اس موقع پر کہا ہے کہ پاک بحریہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے ہرلمحہ تیارہے،عددی لحاظ سے بڑے دشمن کیخلاف کامیابی اللہ پریقین کامل اورپختہ ایمان کے باعث ملی۔جمعہ کوترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نیوی وارکالج لاہورمیں48ویں پی این اسٹاف کورس کے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا،پاک بحریہ کے64، پاک آرمی کے3، پاک فضائیہ کے5 آفیسرزنے ماسٹرزاِن واراسٹیڈیز کی ڈگریاں حاصل کیں،گریجویٹنگ آفیسرزمیں 16دوست ممالک کے23غیرملکی آفیسرزبھی شامل تھے۔سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گریجویٹنگ آفیسرز اورغیرملکی آفیسرزکو مبارکباد دی۔ اس موقع پر گریجویٹنگ آفیسرز اورغیرملکی آفیسرز سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ گریجویٹنگ آفیسرز درست رویے اور انتھک محنت کو اپنا شعار بنائیں،عددی لحاظ سے بڑے دشمن کیخلاف کامیابی اللہ پریقین کامل اورپختہ ایمان کے باعث ملی،پاک بحریہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے ہرلمحہ تیارہے۔ اس موقع پرجیواسٹریٹیجک انوائرمنٹ اورخطے کی موجودہ صورتحال پربھی روشنی ڈالی۔