ایران امریکہ تنازعہ خطے کیلئے خطرناک ہے: اومان
تہران(اے پی پی) اومان نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ تنازع اگر لڑائی میں بدل گیا تو یہ پورے خطے کے لئے خطرناک ثابت ہوگا۔اومانی وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے بی بی سی عرب سروس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران امریکا تنازعہ کوئی نئی بات نہیں تاہم موجودہ امریکی پالیسی کا مقصد ایران پر معاشی دبائو بڑھانا ہے۔