مشیر خزانہ کو بجٹ پیش کرنے اور کام سے روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
اسلام آباد (وقائع نگار) مشیر خزانہ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے اورکام سے روکنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ شہری شاہد اورکزئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں اسپیکر قومی اسمبلی، حفیظ شیخ اور سیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق مشیر خزانہ بجٹ پیش نہیں کر سکتے۔