• news

سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ شہر سے بلاتاخیر کچرا اٹھائے، میئر کراچی کا وزیراعلیٰ کو خط

کراچی(خبر نگار) میئر کراچی وسیم اختر نے وزیراعلیٰ سندھ کے نام ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا نظام شہر میں کچرا اٹھانے میں بری طرح ناکام ثابت ہوا ہے، 70 فیصد کچرا شہر کے ندی نالوں ، سڑکوں اور گلیوں میں موجودہے لہٰذا بورڈ کو ہدایت کی جائے کہ شہر کو ناخوشگوار صورتحال خصوصاً آئندہ مون سون کے دوران بڑے حادثات اور شہر میں سیلابی کیفیت سے بچانے کے لئے فوری طور پر بلاتاخیر تمام کچرا اٹھائے اور نالوں میں کچرا پھینکنے سے روکا جائے تاکہ برساتی نالوں کی صفائی پر خرچ ہونے والا پیسہ ضائع ہونے سے بچایا جاسکے، میئر کراچی نے مزید کہا کہ کراچی کو کچرے سے پاک شہر بنانے کے لیے سندھ اسمبلی میں منظور کردہ ایکٹ کے تحت قائم کردہ سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم غیر موثر ثابت ہوا ہے لہٰذا متعلقہ افسران کو پابند بنایا جائے کہ شہر میں پیدا ہونے والا تمام کچرا بروقت اٹھایا جائے اور بالخصوص برساتی نالوں کے اطراف صفائی کی صورتحال بہتر کی جائے

ای پیپر-دی نیشن