ڈاکو بے لگام، لاکھوں کی لوٹ مار، پولیس ناکوں تک محدود
لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کی نقدی گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم۔ ذرائع کے مطابق گارڈن ٹائون کے علاقے میں ڈاکوؤں نے شیخ ابوبکر اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر 3 لاکھ 75 ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لئے۔ نشتر کالونی کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کر اشفاق اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر 3 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں 2 موٹرسائیکل سوار ڈاکو شبیر اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر 2لاکھ 70 ہزار رروپے نقدی و زیورات قائداعظم انڈسٹریل کے علاقے میں حنان اور فیملی سے گن پوائنٹ پر 2 لاکھ روپے نقدی و طلائی زیورات مانگا منڈی کے علاقے ڈاکو سمیر اور فیملی سے ایک لاکھ 40 ہزار روپے نقدی وطلائی زیورات جبکہ برکی کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر سرفراز سے 70 ہزار اور موبائل فون بادامی باغ سے ڈاکو بوبی سے 30 ہزار نقدی اور موبائل فون شاہدرہ میں ساجد سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 50 ہزار نقدی اور موبائل فون اچھرہ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر ثاقب سے 20 ہزار نقدی اور موبائل فون کر فرار ہو گئے جبکہ سندر اور غازی آباد سے گاڑیاں گجر پورہ نولکھا شیرا کوٹ شاہدرہ کے علاقے میں موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔