• news

مجوزہ واٹر ایکٹ کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے لارجر بنچ بنانیکی سفارش کر دی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مجوزہ واٹر ایکٹ کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے درخواست پر سماعت کی دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے لارجر بینچ تشکیل دیاجائے سمندر سے تیل تو نکلا نہیں پانی کو ہی بچالیں۔عدالت نے مزید ریمارکس دئیے کہ پانی کو محفوظ کرکے مستقبل بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔جسٹس جواد حسن نے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے فائلیں چیف جسٹس کو ارسال کردیں ۔سید کمال حیدر ایڈووکیٹ نے درخواست موقف اختیار کیا تھا مجوزہ واٹر ایکٹ میں پانی چوروں کو تحفظ دیاگیا عدالت مجوزہ واٹر ایکٹ ہر عمل درآمد روکنے کا حکم جاری کرے۔اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل رائے شاہد سلیم نے اعتراض اٹھایا کہ واضح مجوزہ قانون سازی کیخلاف درخواست قابل سماعت نہیں ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیا. فاضل جج نے باور کرایا کہ پانی کامعاملہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے اور اس پر عدالت قانون سازی کا حکم دے سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن