سونے کی برآمد پیسہ باہر بھجوانے کیلئے استعمال ہونیکا انکشاف، رقم واپس نہیں آتی
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) سونے کی برآمد میں بھاری بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ سونے کی برآمد کو پیسہ باہر بھجوانے کیلئے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ زیورات کی صورت میں سونا برآمد کرنے کا لائسنس لیکر برآمد شدہ سونے کی رقم پاکستان واپس نہیں آتی ایکسپورٹرز اور امپورٹرز نے قومی خزانے کو 50 ارب روپے کا ٹیکہ لگا دیا۔ سونے کے تاجر برآمدی سکمیوں کا غلط استعمال کرنے لگے وفاقی ٹیکس محتسب نے ملک میں سونے کی درآمد و برآمد پر از خود نوٹس لے لیا دستاویز کے مطابق کسٹمز کلکٹریٹ کا عملہ سونے کے تاجروں کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ ایم سی سی پشاور میں22 کیسز سامنے آئے ایم سی سی پشاور میں سونے کی برآمد میں ایک ارب 36 کروڑ روپے کا غبن کیا گیا کراچی میں جعلی ای فارم کے ذریعے 349 کیسز منظر عام پر آئے جعلی ای فارم کے ذریعے 23 ارب 65 کروڑ روپے غبن کئے گئے۔