حافظ آباد: بااثر زمیندار کے بیٹے کی ساتھیوں سے ملکر 3 طلبا، جھنگ میں اوباش کی خاتون سے زیادتی
حافظ آباد+ جھنگ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار)حافظ آباد کے نواحی قصبہ ونیکے تارڑ کے قریب بااثر زمیندار کے بیٹے کی اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر 3بچوں سے زیادتی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ کوٹ مبارک کے رہائشی نے پولیس ونیکے تارڑ کو تحریری درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیاکہ اسکا بارہ سالہ بیٹا اپنے دیگر دو کلاس فیلوز کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی سکول پنڈی باورے پڑھنے کے لئے جارہے تھے کہ راستہ میں ڈیرہ تارڑاں کے قریب ملزم آصف علی نے ان تینوں کو اسلحہ کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پر وہ تینوں بچوں کو ڈرادھمکا کر دربار پیر پگوڑی لے گئے جہاں ملزمان نے تینوں بچوں سے زیادتی کا ارتکاب کیا جس پر پولیس ونیکے تار ڑ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ دوسری جانب جھنگ میں اوباش شخص کی شادی شدہ خاتون سے زبردستی زیادتی موضع ماجھی سلطان کے رہائشی نے اپنی درخواست میں تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس کو بتایا کہ خالد عرف خالدی نے ساتھیوں کی معاونت سے موقع پر اس کی بیوی کو قابو میں کرکے زبردستی زیادتی کی۔