پنجاب حکومت تشدد کا شکار 10 سالہ لڑکی کو انصاف فراہم کرے: حمزہ شہباز
لاہور(نیوزرپورٹر) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کاپنجاب میں بچیوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار،اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا رواں ماہ بچیوں کوریپ کا نشانہ بنا کر قتل کردینے کے کم ازکم 7 واقعات سامنے آچکے ہیں۔گوجرانوالہ میں دس سالہ بچی پر پہلے گرم پانی ڈالا گیا پر زخموں پر مرچیں ڈال دی۔دس سالہ جینا کرامت کو پلیٹ ٹوٹنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔خاتون مالکان نے بچی کے بال بھی کاٹ دیے۔حمز ہ شہبازنے وزیر اعلیٰ پنجاب سے دس سالہ بچی جینا کرامت کو جلد انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا جینا کرامت پر تشدد کا واقعے کو پنجاب اسمبلی میں بھی اٹھایا جائے گا۔مسلم لیگ ن جینا کرامت کی مدد کرے گی۔ مسلم لیگ ن پارٹی قائد محمد نواز شریف کی ہدایت پر یوم تکبیر بھرپور طریقے سے منائے گی اس سلسلہ میں لاہور تنظیم کے زیر اہتمام پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ماڈل ٹائون میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مرکزی وصولی قائدین خطاب کریں گے یوم تکبیر کے سلسلہ میں ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ لاہور کے صدر پرویز ملک جنرل سیکررٹی خواجہ عمران نذیر پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری عطاء اللہ تارڑ رانا ارشد سمیت دیگر نے شرکت کی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ محمد نواز شریف نے 28 مئی کو واپس دھماکے کرکے پاکستان میں ناقابل تسخیر بنایا نواز شریف نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پانچ دھماکے کیلئے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔