• news

ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخنامہ پر عملدرآمد نہ کراسکی، گرانفروشی جاری

لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی دارلحکومت میں18ویں روزے کو بھی گراں فروشی جاری رہی اور پرچون سطح پر دکانداروں نے سرکاری نرخ نامے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے سبزیاں اور پھل مقررہ قیمتوں سے100 روپے زائد پرفروخت کئے ۔علامہ اقبال ٹائون،سبزہ زار ،جوہر ٹائون،ایجوکیشن ٹائون،گارڈن ٹائون، فیصل ٹائون،سمن آباد، اچھرہ، مزنگ، مغلپورہ،کریم پارک ،امین پارک ، اندرون شہر سمیت دیگر علاقوںکے دکانداروں نے صارفین کو ایک کلولیموں دیسی430روپے تک فروخت کئے جبکہ انکے سرکاری نرخ 337روپے مقرر تھے ،دیگر سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا کے سرکاری نرخ26روپے ہں لیکن 40روپے میں فروخت کیا گیا ،پیاز47روپے کی بجائے 59روپے، ٹماٹر31روپے کی بجائے60روپے ،ادرک چائنہ214روپے کی بجائے 295روپے،لہسن دیسی 106روپے کی بجائے 170روپے، ادرک تھائی لینڈ 166روپے کی بجائے230روپے،بند گوبھی96روپے کی بجائے 130روپے، بینگن 22روپے کی بجائے42روپے،کھیرا دیسی 32روپے کی بجائے 45روپے،پالک13روپے کی بجائے 30روپے، ٹینڈے دیسی30روپے کی بجائے 58روپے، کریلے 35روپے کی بجائے 60روپے،اروی 96روپے کی بجائے 120روپے،گھیا توری 40روپے کی بجائے 60روپے ،پھلیاں85روپے کی بجائے130روپے، پھول گوبھی 53روپے کی بجائے 75روپے،گھیاکدو 22روپے کی بجائے40روپے،حلوہ کدو 13روپے کی بجائے 25روپے، سبز مرچ اول 58روپے کی بجائے120روپے،شملہ مرچ 47روپے کی بجائے85روپے، بھنڈی 58روپے کی بجائے65روپے،مٹر90روپے کی بجائے160روپے میں فروخت کئے گئے۔پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو کی قیمت 178روپے کی بجائے 235روپے, سیب کالا کولو میدانی کی قیمت 126 روپے کی بجائے180روپے،سیب سفید 106روپے کی بجائے 150روپے،خربوزہ 85روپے کلو کی بجائے100روپے،کیلا اول درجن120روپے کی بجائے 190روپے،ایک کلو کھجور ایرانی اول 174روپے کی بجائے 270 روپے،آڑواول206 روپے کی بجائے310روپے،آلو بخارہ 349روپے کی بجائے 520روپے ،لوکاٹ 126روپے کی بجائے 136روپے،تربوز 38روپے فی کلو کی بجائے 50روپے،فالسہ 236روپے کی بجائے355روپے،آم سندھری166روپے کی بجائے 220روپے ،آم سہارنی 116روپے کی بجائے170روپے اور کھجور اصیل 136روپے کی بجائے 230روپے تک فروخت کی گئی ۔

ای پیپر-دی نیشن