ہائیکورٹ : کوئٹہ ریجن انتخابات‘پی سی بی نے جواب کیلئے مہلت مانگ لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) لاہور ہائیکورٹ میں کوئٹہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات پر حکم امتناعی کیس کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کر دی ۔ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے شاہ دوست کی پٹیشن پر سماعت کی۔ بورڈ کے وکیل کی طرف جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوئٹہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شاہ دوست کو ڈی نوٹی فائی کرنے کے بعد انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا تھا۔ شاہ دوست نے پی سی بی کے فیصلے کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔شاہ دوست کے وکیل شیگان اعجاز کا کہنا ہے کہ میرے کلائنٹ کو ڈی نوٹی فائی کرنا آئین و قانون کے خلاف ہے۔ شاہ دوست کو یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے عہدے سے ہٹایا گیا۔