انٹرنیشنل ایونٹس میں شاندار کارکردگی پر اتھلیٹس کو کیش انعامات دینے کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے ایشین گیمزسمیت دیگر انٹرنیشنل ایونٹس میں شاندار کارکردگی دکھانے اور پاکستان کیلئے میڈلز جیتنے والے قومی اتھلیٹس کوطویل انتظار اور تاخیر کے بعد کیش انعامات دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گی ۔