عامر خان اور والدین میں پھر دوریاں بڑھ گئیں
لاہور(نوائے وقت رپورٹ)پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے والدین سے اختلافات نے پھر جنم لے لیا ۔عامر خان نے چھ ماہ سے والدین سے کوئی بات نہیں کی ۔ عامر کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ فریال مخدوم نے عامر خان کو ہم سے دورکیا ۔ خاندان سے دوریوں میں فریال کی والدہ بھی ملوث ہے ۔