داکارہ ماہ نورفیملی کے ہمراہ عمرہ کرنے چلی گئیں
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ ماہ نورنعتوںکے ویڈیوز مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روزعمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب چلی گئیں۔ انہوںنے بتایاکہ خداکا مجھ پر خاص کرم ہے کہ میں چندبرسوں سے ہرسال رمضان المبارک میںعمرہ کی سعادت حاصل کرتی ہوں ۔میں نے رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی ایک ماہ کیلئے تھیٹر سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی ۔البتہ میں نے دوشہرہ آفاق نعتیں اپنی آواز میں ریکارڈکی ہیںجن کی ویڈیو ریکارڈنگ تین روزقبل باری سٹوڈیوز میں کی گئی تھی ۔ نعتوںکی ویڈیو ڈائریکشن نگاہ حسین نے دی ہے ۔انہیں ایک دو روزتک ریلیز کردیاجائے گا۔ماہ نور نے بتایاکہ میںماہ صیام کے بعد شوبز سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کروںگی۔میں تھیٹر کے ساتھ ٹی وی ڈراموںاورفلموںمیںاداکاری کے جوہر دکھا رہی ہوں۔