• news

قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی: شعیب ملک

لاور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )شعیب ملک 1999 سے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں اور عالمی کرکٹ میں طویل عرصہ گزارنے کے بعد بھی فٹنس کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری فٹنس کا راز پانچ وقت کی نماز ہے۔ جب آپ زیادہ کھیل لیتے ہیں تو آپ کو اپنے جسم کا اندازہ ہو جاتا ہے کہ آپ کو کس طرح کی فٹنس درکار ہے تاکہ آپ کی کارکردگی میں مستقل مزاجی رہے۔ ’میری اپنی سوچ یہ ہے کہ سینئر کرکٹر ہونے کے ناتے آپ جب تک کھیلیں ٹیم پر بوجھ نہ بنیں۔ وہ ٹیم کے کسی بھی نوجوان کرکٹر سے زیادہ فٹ رہنا چاہتے ہیں اور اسی میں ان کی کامیابی ہے۔مجھے سب سے زیادہ اطمینان اس بات پر ہوتا ہے کہ کپتان مجھے فیلڈنگ میں ہاٹ سپاٹ یعنی اہم جگہ پر کھڑا کرتا رہے۔ کوشش کرتا ہوں کہ ٹیم کے ان نوجوان کرکٹرز سے مقابلہ کروں جو زیادہ فٹ ہیں۔ وہ شخص نہیں ہوں جو گزری باتوں کو ساتھ ساتھ لیے چلتا رہوں۔ موقع ملا ہے اور یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہے۔ یہ ورلڈ کپ ہی ایک ایسا ایونٹ ہے جو نہیں جیت سکا۔ مجھے خود پر اور پاکستانی ٹیم پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔شعیب ملک آئندہ سال ورلڈ ٹی ٹونٹی کھیل کر بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنا چاہتے ہیں۔میری ورلڈ ٹی ٹونٹی پر نظر ہے جس میں کھیلنے کا انحصار یقیناً میری فٹنس پر ہو گا میں اپنے کیریئر کا اختتام ورلڈ ٹی ٹونٹی کھیل کر کرنا چاہتا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن