پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں کسی بھی حریف کو زیر کرسکتی ہے: سنگاکارا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )سابق سری لنکن کپتان سری لنکا نے پاکستان کو خطرناک ٹیموں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس کی کارکردگی میں ہمیشہ تسلسل کا فقدان رہا ہے لیکن ردھم میں آتے ہوئے اگر سیمی فائنل تک رسائی پانے میں کامیاب ہوگئے تو کسی بھی ٹیم کو زیر کرسکتے ہیں۔ انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارت کے سکواڈ متوازن اور سیمی فائنل تک رسائی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ استحکام کی تلاش میں ہوں گے، انگلینڈ نے محدود اوورز کی کرکٹ کے بارے میں اپنی سوچ تبدیلی کرنے کے بعد مسلسل ایک سمت میں گامزن رہے، ٹیم اس وقت ارتقائی عمل سے گزرنے کے بعد حیران کن کارکردگی دکھانے کی صلاحیت حاصل کرچکی ہے۔