• news

لاہور میں یوم علیؓ پر ڈبل سواری پر 2 روز کیلئے پابندی، صحافی‘ خواتین مستثنیٰ مخصوص علاقوں میں موبائل سروس معطل رہیگی

لاہور (سپیشل رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) محکمہ داخلہ پنجاب نے دہشتگردی خدشات کے پیش نظر لاہور میں یوم علی کے موقع پر 2 یوم کیلئے ڈبل سواری پابندی عائد کر دی گئی پابندی 26 اور 27 مئی کیلئے ہو گئی اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا صحافی اور خواتین ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنیٰ ہونگے ۔ڈبل سواری پر پابندی کی درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے کی گئی تھی یوم علی کے موقع پر موبائل سروس مخصوص علاقوں میں مخصوص دورانیہ کیلئے معطل رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن