• news

ایمنسٹی سکیم: ایف بی آر نے اثاثہ جات ڈکلیئرشن فارم ویب پورٹل پر جاری کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی) ایف بی آر نے ایمنسٹی سکیم کیلئے ایسیٹ ڈکلیئریشن فا1رم ویب پوٹرل پر جاری کر دیا۔ شہری ویب پورٹل کے فارم پر کرکے آن لائن اپنے اثاثہ جات ظاہر کر سکتے ہیں۔ پاکستانی کرنسی اور فارن کرنسی میں کھولے گئے بے نامی اکائونٹس میں موجود دولت پر چار فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔ غیرملکی لیکوئیڈ اثاثہ جات ظاہر کرکے واپس پاکستان لانے پر بھی چار فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔ ڈیکلیئرشنز پر 30 جون 2019ء تک ٹیکس ادائیگی کی صورت کسی قسم کا جرمانہ ادا نہیں کرنا ہوگا۔ ڈیکلیئرشن فارم میں اوپن پلاٹ‘ زمین‘ سپر اسٹرکچر اور اپارٹمنٹ ظاہر کرنے کیلئے ڈیڑھ فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔ فارم کے مطابق مقامی اثاثہ جات ظاہر کرنے کیلئے ڈیکلیئرشن فارم میں اثاثوں کی الگ الگ تفصیل دینا ہوگی۔ شہری ویب پورٹل کے فارم پر کرکے آن لائن اپنے اثاثہ جات ظاہر کر سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن