نیب احتساب کا عمل کھو چکا، منجمد کر دینا چاہئے: فضل الرحمن
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن نے نیب سے متعلق ویڈیو بیان میں کا ہے کہ نیب کے ادارے کے طور پر یہ اپنے احتساب کا عمل کو کھو چکا ہے پہلے ہی دن سے نیب کا ادارہ آمر کے ذہن کی تخلیق ہے جس کا ملک میں متوازی عدالتی نظام ہوگا وہاں انصاف کا حصول مشکل ہوگا ملکی سیاست کے ساتھ معیشت بھی کمزوری ہوتی جا رہی ہے نیب کے سیاسی انتقام کے نتیجے میں طرز عمل سیاست کو متاثرہ کیا نیب کے طرز احتساب سے سیاست کے ساتھ معیشت بھی ڈوب جائے گی نیب اپنے مقاصد میں ناکام ہو چکا ہے اسے منجمد کر دینا چاہئے خیبر پی کے میں پی ٹی آئی نے حکومت احتساب کا ادارہ ہی ختم کر دیا تھا ۔