چیئرمین نیب سمیت متعدد افراد کو بلیک میل کرنیوالے گروہ کیخلاف ریفرنس دائر
لاہور (اپنے نامہ نگارسے) قومی احتساب نیب نے چیئرمین جسٹس ر جاوید اقبال سمیت متعدد افراد کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ہے 630 صفحات پر مشتمل دستاویز کے مطابق ریفرنس میں فاروق نول اور طیبہ گل کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے لاہور کی احتساب عدالت کے منتظم جج جواد الحسن نے نوٹس جاری کرتے ہوئے اور تفتیشی افسر کو 17 جون کو طلب کر لیا ملزموں کیخلاف گواہان نے نیب کو بیانات قلبند کرائے جبکہ طیبہ گل اور فاروق نول کے خلاف نیب کو 6 شکایات موصول ہوئیں۔ملزموں نے سادہ لوح شہریوں سے دو کروڑ 44 لاکھ 50 ہزار روپے کا فراڈ کیا۔ گروہ نے چیئرمین نیب سمیت متعدد افراد کو بلیک میل کیا۔